
حسینہ کی رات ۔۔ شاعری عبد المجید خاصخیلی
Lyrics
حسینہ کی رات
آج کی رات حسن کی رات ہے
ہر سمت خوشیوں کی برسات ہے
تیرے ہنسنے سے محفل بہار ہے
تیرے چہرے پہ خوشیوں کی نکھار ہے
تیرے بالوں پہ جیسے رات ٹھہر گئی ہے
تاروں کی چمک بھی تیرے حسن پہ نثار ہے
تیری آواز کی مٹھاس فضا میں گھل رہی ہے
ہر دھن تیرے لہجے میں جیسے ڈھل رہی ہے
تیرے لبوں پہ مسکان سج رہی ہے
ہر نظر تیری جانب ٹھہر رہی ہے
سہیلیوں کے سنگ تیری باتیں چل رہی ہیں
ہنسی کی نرم لہریں چاروں طرف بکھر رہی ہیں
کسی بات پہ تیری ہنسی پھر سے کھل رہی ہے
تیری خوشی سے یہ محفل اور بھی سنور رہی ہے
تیرے انداز میں آج عجب سی روانی ہے
ہر ادا میں خوشیوں بھری کہانی ہے
تیری زینت کا رنگ آج نکھر رہا ہے
ہر لمحہ تیرے حسن پہ ٹھہر رہا ہے
گیتوں کی لے چل رہی ہے، ساز بج رہے ہیں
خوشیوں کے رنگ ہر سمت سج رہے ہیں
تیرے قدموں کی روانی دل کو بھا رہی ہے
تیری ہر ایک ادا خوشیوں کا رنگ لا رہی ہے
میں سامنے بیٹھا یہ منظر لکھ رہا ہوں
جو آنکھ دیکھ رہی ہے، وہی لفظوں میں رکھ رہا ہوں
ابھی تیرے بال ہوا میں لہرا رہے ہیں
ابھی تارے تیرے حسن کو دیکھ کر جگمگا رہے ہیں
ابھی تیری مسکان میری آنکھوں کے سامنے ہے
ابھی یہ سارا منظر خوشیوں کے ترانے میں ہے
میں لفظ لکھتا ہوں، منظر بدل جاتا ہے
تیری ایک ادا سے شعر نیا بن جاتا ہے
یہ خوشیوں بھری رات ابھی چل رہی ہے
ہر گھڑی تیری خوبصورتی میں ڈھل رہی ہے
ابھی گیتوں کی آواز فضاؤں میں ہے
ابھی تیری ہنسی میری سماعتوں میں ہے
آج کی یہ گھڑی خوشیوں سے بھری ہے
میرے سامنے زندگی کتنی حسین کھڑی ہے
میں دیکھ رہا ہوں، میں لکھ رہا ہوں، لمحہ گزر رہا ہے
تیری ہنسی کے ساتھ یہ خوبصورت منظر سنور رہا ہے
آج کی رات حسن کی رات ہے
ہر سمت خوشیوں کی برسات ہے
More by عبدالمجيد خاصخيلي
Make your own song with SoundLab AI · Turn your own lyrics into a song





