آنکھوں کا یاقوت ۔۔ شاعری عبد المجید خاصخیلی cover art

آنکھوں کا یاقوت ۔۔ شاعری عبد المجید خاصخیلی

by عبدالمجيد خاصخيلي

AI-generated Pop song · 5:07 · 0 plays

Lyrics

آنکھوں کا یاقوت

Verse 1

تیری آنکھوں میں اتر کر مجھے ایسا لگا ہے
جیسے تقدیر نے دو نیلے سمندر کھولے
میں کنارے کا مسافر تھا مگر ڈوب گیا
اور لہروں نے مرے نام کے منظر کھولے

Verse 2

تیری پلکوں کا جھکنا ہے عبادت جیسا
اور اٹھنا ہے کہ صبحوں نے قصیدہ پڑھا
تیری نظروں کی حیا ایک خموش دعا
جس کو سن کر مرے ہر خواب نے سجدہ کیا

Verse 3

لوگ چہرے کو فقط آنکھ سمجھ لیتے ہیں
میں نے آنکھوں کے ورق پر وہ صحیفہ دیکھا
جس کے ہر حرف میں پوشیدہ تھا اک مے خانہ
اور ہر سطر میں اک عشق کا چشمہ دیکھا

Verse 4

تیرے کاجل میں ہے راتوں کا طلسمی جادو
ایک ہی وار میں ہوش و خرد لُٹ جاتے ہیں
تو اگر دیکھ لے مڑ کر مجھے اک پل کے لیے
کتنے سوئے ہوئے ارمان جاگ اٹھ جاتے ہیں

Verse 5

تو جو ہنستی ہے تو کلیوں کے دہن کھلتے ہیں
اور جو روئے تو گھٹاؤں کی کمر ٹوٹتی ہے
تیری زلفوں کے اندھیرے میں جو بھٹکا ہوں میں
ہر ستارے کی چمک مجھ سے خفا لگتی ہے

Verse 6

تیرے رخسار پہ ہے شام کی سرخی کا نشہ
تیرے ہونٹوں پہ ہے گلنار سحر کا موسم
تیری آواز کی لَے سے سنورتی ہے فضا
تیری آہٹ سے مہکتا ہے مرا ہر عالم

Verse 7

آنکھ کے پار اتر کر جو گیا میں دل تک
ایک یاقوت دہکتا ہوا پایا میں نے
سرخ دھڑکن میں چھپی عرش سے اونچی دنیا
اس میں اپنا ہی مقدر لکھا پایا میں نے

Verse 8

اے مری جان! یہی دل ہے وہ یاقوت ترا
جس کی لو میں مری ہستی کا اجالا ہے نہاں
لوگ پتھر اسے کہتے ہیں مگر میں جانوں
اس کی دھڑکن میں دھڑکتا ہے مرا سارا جہاں

More by عبدالمجيد خاصخيلي

Make your own song with SoundLab AI · Turn your own lyrics into a song